ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بجنور ’کسان پنچایت‘ میں پرینکا گاندھی نے مودی-یوگی حکومت پر کیا زور دار حملہ

بجنور ’کسان پنچایت‘ میں پرینکا گاندھی نے مودی-یوگی حکومت پر کیا زور دار حملہ

Mon, 15 Feb 2021 21:27:18    S.O. News Service

بجنور،15؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے زرعی قوانین کی مخالفت میں مغربی اتر پردیش کے بجنور میں ہوئی کسان مہاپنچایت میں مرکز اور اتر پردیش حکومت پر تلخ حملے کیے۔ انھوں نے کہا کہ ’’پی ایم نریندر مودی کو دو بار عوام نے منتخب کیا، کیونکہ ان سے لوگوں کو کچھ امید رہی ہوگی۔ انھوں نے بار بار روزگار اور کسانوں کی بات کی، لیکن اب ان کے راج میں کچھ نہیں ہو رہا ہے۔‘‘

پرینکا گاندھی نے سوال اٹھایا کہ یو پی میں 2017 کے بعد سے گنے کی قیمت نہیں بڑھی ہے۔ دھیان رہے 2017 سے اتر پردیش میں بی جے پی کی یوگی حکومت ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’پی ایم مودی نے کسانوں کا بقایہ پورا نہیں کیا، لیکن اپنے لیے 16 ہزار کروڑ کے ہوائی جہاز خرید لیے ہیں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت جو نئے قوانین لائی ہے، اسے سے صنعت کار جمع خوری کر سکتے ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ ’’ہر کوئی دیکھ رہا ہے کہ وہ (ملک کے وسائل) دو تین لوگوں کو فروخت کیے جا رہے ہیں۔ پی ایم مودی امریکہ، چین اور پاکستان جا سکتے ہیں، لیکن دہلی میں بیٹھے کسانوں سے نہیں مل سکتے ہیں۔ پی ایم مودی نے کسانوں کا مذاق اڑایا اور انھیں ’آندولن جیوی‘ اور ’پرجیوی‘ بتایا۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی جی حب الوطنی اور وطن غداری کے درمیان فرق نہیں کر پائے۔


Share: